مندرجات کا رخ کریں

افتخار احمد عدنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افتخار احمد عدنی
معلومات شخصیت
پیدائش 27 اپریل 1921ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 اکتوبر 2004ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  بیورو کریٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت حکومت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

افتخار احمد عدنی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے مصنف، غالب شناس اور بیوروکریٹ تھے۔ ان کی پیدائش 27 اپریل 1921ء کو عشق آباد، اتر پردیش میں ہوئی۔ انھوں نے ادبی زندگی کا آغاز 1948ء میں مضمون گیرودار لکھ کر کیا جس کی اشاعت ادب لطیف میں ہوئی۔ 1950ء میں پاکستان سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ حکومت پاکستان میں مختلف مناصب پر فائز رہے۔ 1962ء میں پاکستان رائٹرز کوآپریٹیو سوسائٹی،، لاہور کے سیکریٹری جنرل بھی رہے۔ 1987ء میں اپنی یادداشتیں اک محشرِ خیال کے عنوان سے سے شائع ہوئیں۔ ان کی دیگر کتب میں غالب شناسی کے کرشمے (1995ء)، غالب کی فارسی غزلوں سے انتخاب ترجموں کے ساتھ (رالف رسل کی کتاب کا اردو ترجمہ، 1998ء)، غالب نقش ہائے رنگ رنگ شامل ہیں۔ ظ انصاری، جوش ملیح آبادی، جگر مراد آبادی اور ذہین شاہ تاجی سے متعلق یادداشتیں قلمبند کیں جو بعد ازاں 2018ء میں یادیں کے نام سے شائع ہوئیں۔ افتخار احمد عدنی 9 اکتوبر 2004ء کراچی، پاکستان میں وفات کر گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. افتخار احمد عدنی، یادیں، پاکستان رائٹرز کوآپریٹیو سوسائٹی لاہور، 2018ء، پسِ ورق