ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/رام پرساد بسمل
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ کو ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
رام پرساد بسمل[ترمیم]
- نامزد کنندہ(گان): مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:24, 17 دسمبر 2015 (م ع و)
یہ مضمون پوری اردو ویکیپیڈیا میں غالبًا سب سے زیادہ حوالہ جات رکھتا ہے اور غیرمعمولی تحقیقی نوعیت کا حامل ہے۔ مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:24, 17 دسمبر 2015 (م ع و)
تائید[ترمیم]
- تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:45, 17 دسمبر 2015 (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:07, 10 مئی 2016 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:10, 13 مئی 2016 (م ع و
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:32, 20 مئی 2016 (م ع و)
- تائید---- ☪ جواب 10:16, 20 مئی 2016 (م ع و)
مخالفت[ترمیم]
تبصرے[ترمیم]
تبصرہ: مضمون کو ویکی مزاج کے مطابق نہیں لکھا گیا۔اس میں جی،عظیم ، جیسے ممنوع القابات استعمال ہوئے ہیں اور اسے غیر جانبدارانہ بھی نہیں لکھا گیا جیسے یہ حصہ برطانوی راج کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کیا اور سدا بہار تخلیق سرفروشی کی تمنا ہی ہے جسے گاتے ہوئے نہ جانے کتنے محب وطن تختہ دار پر جھول گئے۔ وغیرہ اس کے علاوہ اس میں ہندی خط میں بھی قطعے شامل کئے گئے ہیں جنکا ترجمہ ہونا چاہئے نیز بیشر حوالاجات کی تصدیق آن لائن نہیں دی گئی ۔حوالہ جات کو یا تو اردو یا انگریزی میں کم از کم بدل دی تاکہ ہم لوگ بھی اسے سمجھ سکیں-- 06:36, 9 مئی 2016 (م ع و)
تبصرہ: @محمد افضل: صاحب، میں اس بات کے لیے ممنون ہوں کہ مضمون کا آپ نے بہ غور مطالعہ کیا اور منطقی نکات رقم فرمائے۔ یہ مضمون میں نے ہندی ویکی سے ترجمہ کیا تھا اور غالبًا اس دوران لب و لہجہ جس طرح وہاں تھا، ایضًا یہاں آگیا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہم بھارت کے لوگ بھی کئی بار جذباتی اور ہو جاتے ہیں۔ تاہم جو باتیں لکھی گئی ہیں وہ ڈاکٹر کرانت ایم ایل ورما نے کافی محنت سے اپنے یکجا کر کے اپنے پی ایچ ڈی مقالے میں شامل کیا تھا، اس لیے وہ تسلیم شدہ ہیں اور اسی کی بنیاد پر پی ایچ ڈی ہوئے۔ ہاں لب و لہجہ بدلنے کی ضرورت ہے، ممکن ہے کہ کوئی تبصرہ ہٹانے یا مختصر کرنے کی ضرورت ہو جو کہ آپ جیسے ویکی اصول سے واقف اور ان پر کاربند اصحاب کرسکتے ہیں۔ حوالہ جات یا کتابوں کے نام اردو میں لکھے جا سکتے ہیں، اگرچہ وہ اتنے ہی عجیب کیوں نہ لگے یا پڑھنے میں دشواری کیوں نہ ہو جیسے کہ اتپیڈن اور شڈینتر جیسے الفاظ! کیا آپ اس کی حمایت کرتے ہیں۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:52, 9 مئی 2016 (م ع و)
تبصرہ: مضمون عنوان و مواد کے لحاظ سے منفرد ہے۔اس مضمون کو متخب مضمون ضرور بننا چاہیے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:07, 10 مئی 2016 (م ع و)
تبصرہ: انشاءاللہ میں تعاون کرونگا لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا-- 05:16, 13 مئی 2016 (م ع و)
تبصرہ: محمد افضل کی تنقید بے جا نہیں لیکن مزمل نے اس کی بالکل صحیح وضاحت کی ہے۔ سب کو مل کر اسے منتخب مضمون بنانے کی سعی کرنا چاہیے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:16, 13 مئی 2016 (م ع و)
تبصرہ: اس مضمون کے اندر شامل ہندی متن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حتی المقدور ذاتی رائے اور تقریری زبان کو بھی ہٹا چکا ہوں۔ کچھ ایسے دلچسپ اضافی پہلو جیسے کہ بسمل اور ان کی ماں کا آخری مکالمہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اس طرح سے اس مضمون کی افادیت کافی بڑھ گئی ہے۔ گزارش ہے کہ اسے منتخب کرلیں اور ایک تاریخی شخصیت پر تحقیقی مضمون کو اس کا مستحقہ مقام عطا کریں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:49, 19 مئی 2016 (م ع و)
تجویز[ترمیم]
- ضرورت آراء 11 جون تو گزر گیا۔ اب دسمبر میں اسے لگانا زیادہ مفید ہے، کیوں کے موقع کی مناسبت سے یہ زیادہ بہتر رہے گا، اور زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:29, 15 جون 2016 (م ع و)
- ضرورت آراء جناب والا، عالمی سطح پر تو ابھی دیکھا جائے گا کہ اردو ویکیپیڈیا پر کیا ہے۔ میں انشاءاللہ ویکیمیینیا جا رہا ہوں۔ 21-27 جولائی جب مختلف لوگ مجھ سے اردو ویکیپیڈیا منتظم ہونے کی وجہ سے یہاں کے احوال پوچھیں گے۔ اس لیے جو بھی تاریخ ہو، یہیں سے ایک مہینے کے لیے اسے منتخب بنادیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:34, 15 جون 2016 (م ع و)
- چلیں ٹھیک ہے، ویسے بھی ہم موقع کی مناسبت سے اسے ایک دو دن کے لیے دوبارہ بھی لگا سکتے ہیں۔ دیگر رائے شماریوں پر بھی رائے شامل کر دیں، تا کہ ہم ان کو موضوعات کی ترتیب سے لگا سکیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:49, 15 جون 2016 (م ع و)
- یہ مضمون منفرد نوعیت کا ہے۔ اسے جلد از جلد منتخب کردینا چاہیئے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:55, 16 جون 2016 (م ع و)
نتیجہ[ترمیم]
Y تکمیل، مضمون کو مثبت آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب مضمون کا درجہ دیا جا رہا ہے، براہ مہربانی اس کی مزید اصلاح کے لیے مضمون کا تبادلۂ خیال صفحہ استعمال کریں۔